مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغان فضائیہ نے ملک کے شمالی صوبے جوزجان میں فضائی بمباری میں داعش کے اہم کمانڈر قاری حکمت کو ہلاک کردیا ہے۔ افغان وزارت دفاع نے ایک بیان کے مطابق افغان فضائیہ نے ضلع درزآب میں ایک ٹھکانے کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں داعش کا اہم کمانڈر قاری حکمت مارا گیا۔ صوبائی گورنر لطف اللہ نے قاری حکمت کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ امریکی فضائیہ کی کارروائی میں شمالی افغانستان میں داعش کا اہم کمانڈر مارا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ قاری حکمت نے تحریک طالبان سے الگ ہوکر وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کی بنیاد رکھی تھی۔
افغان فضائیہ نے ملک کے شمالی صوبے جوزجان میں فضائی بمباری میں داعش کے اہم کمانڈر قاری حکمت کو ہلاک کردیا ہے۔
News ID 1879902
آپ کا تبصرہ